ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے بیگو سرائے میں بھگدڑ ، تین ہلاک ، دس سے زائد افراد زخمی

بہار کے بیگو سرائے میں بھگدڑ ، تین ہلاک ، دس سے زائد افراد زخمی

Sat, 04 Nov 2017 15:54:54    S.O. News Service

بیگو سرائے  4/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) صوبہ  بہار کے ضلع بیگو سرائے کے چكيا تھانہ علاقہ کے سمريا گھاٹ پر کارتک پورنما نامی پوجا کے موقع پر اشنان کے دوران مچی بھگدڑ میں آج تین لوگوں کی موت واقع ہو گئی جبکہ  دس  سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ متھلیش کمار نے یہاں بتایا کہ کارتک پورنما کے موقع پر سمريا گھاٹ پر لوگ گنگا ندی میں اشنان (نہانے) میں مصروف  تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ حادثہ میں تین لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مسٹر کمار نے بتایا کہ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں کی جا سکی ہے البتہ زخمیوں کو بیگو سرائے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ کر کیمپنگ کررہےہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے  فوری طور پر مرنے والوں کے ورثاء کو چار چار لاکھ روپیہ معائوضہ کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمیوں کا فری علاج ہوگا۔


Share: